عام طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے شریف شرفا سیاست کے بارے میں بحث صرف کھانے کی میز یا چاۓ کی پیالی تک محدود رکھنے پر اکتفا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ میڈیا یا دیگر لوگوں کے سامنے اپنی سیاسی وفاداریاں کھلے عام ظاہر نہ کریں
مگر اس بار کے الیکشن اس حوالے سے خاص تھے کہ اس بار عام انسان نے بھی سیاست میں کھلے عام حصہ لیا اور سوشل میڈيا کے ذریعے عوامی راۓ کا کھلم کھلا اظہار کیا اگرچہ ملک میں الیکشن گزر چکے ہیں مگر ابھی بھی پاکستانیوں کے جزبات اس حوالے سے عروج پر ہیں
یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کینیڈا میں رہائش پزیر مشہور وی لوگر زيد علی بھی اپنا آپ سیاست سے نہ بچا سکے اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے اپنی راۓ کا اظہار کر بیٹھے
The only dua that I make before going to sleep is that I never end up with an ex like Reham Khan.
— Zaid Ali (@Za1d) July 30, 2018
ریحام خان کی کتاب پاکستان کے الیکشن کے دنوں میں سوشل میڈیا پر خصوصا اور عوام میں عموما اس حوالے سے زیر بحث رہی کہ اس میں عمران خان کے حوالے سے ایسی ذاتی باتیں اور الزامات موجود تھے جو کہ انتہائي ہوشربا تھے
ان الزامات کو سن کر ہر پاکستانی مرد بے ساختہ اللہ کے حضور یہ دعا کر بیٹھا جو کہ زيد علی نے اپنے ٹوئٹ میں کیا کہ اللہ تعالی کسی کو بھی ایسی بیوی سے نہ نوازے جو علیحدگی کے بعد اس طرح شوہر کی عزت اچھا لنے کا سبب بنے
My sincere dua is that you never have to live with a drug abuser & a cheat. I did & covered up until I found out he was cheating those who had voted him. Pakistan comes first. https://t.co/2193EkdJSU
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 31, 2018
زید علی کے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد ریحام خان بھی چپ نہیں بیٹھیں اور اس کے جواب میں ٹوئٹ کر دیا جس میں انہوں نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالی کسی بھی عورت کو ایسے شوہر سے نہ نوازۓ جو کہ نشے کا عادی ہو اور بے وفا ہو اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ سب باتیں پوشیدہ بھی رکھ سکتی تھیں مگر پاکستان اور پاکستانیوں کے وسیع تر مفاد میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ یہ انسان ان کے ووٹوں کے ساتھ بے ایمانی نہ کر سکے
You claim that Imran Khan takes drugs.. but it seems ke un drugs ka asar ap pe ho raha hai. https://t.co/YDKf4xE5XE
— Zaid Ali (@Za1d) August 2, 2018
ان کے اس جواب کے سامنے آنےکے بعد زید علی بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان صاحبہ آپ کا یہ الزام ہے کہ عمران خان نشہ کرتے ہیں مگر لگتا ہے کہ ان کے نشے کا اثر آپ پر پڑ رہا ہے
سوشل میڈیا صارفین کے درمیان زید علی اور ریحام خان کی ٹوئٹر پر جنگ وائرل ہو رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ زید علی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ریحام خان کیا کہتی ہیں
