اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوئٹرس کا دیا بھر سے جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوئٹرس کا اپنےایک بیان میں کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس جیسے موذی مرض کا سامنا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑ کر اس بیماری کا مل کر مقابلہ کریں جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

ARY-News
امن کی اہمیت
انتونیو گوئٹرس نے اپنے بیان میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جاری لڑائیاں بند کر دی جانی چاہئیں ، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے۔ کورونا وائرس جیسا کوئی بھی موذی مرض قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

Financial Times
مزید پڑھیے: قومی کرکٹرزبھی کورونا کی آگاہی کیلئے میدان میں آگئے
تنازعات کی بھاری قیمت
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات اب بھی جاری ہیں اور ابہمیں ان تنازعات سے صرف نظر کر نا چاہئے اور سب ہی ممالک ان تنازعات کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئےوہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
