اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ پاکستانی قوم اپنا یوم آزادی چودہ اگست کو جب کہ ہندوستانی قوم اپنا یوم آزادی پندرہ اگست کو مناتی ہے اگست کے پورے مہینے میں دونوں ممالک کے عوام کا جزبہ حب الوطنی عروج پر ہوتا ہے سوشل میڈیا کے اس دور میں حب الوطنی کے یہ جزبات صرف اپنی اپنی سرحدوں تک محدود نہیں رہ سکتے بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک بعض اوقات ٹکراؤ کی صورت بھی اختیار کر لیتی ہےجیسا کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوا
ایسا ہی کچھ ثانیہ مرزا کے ساتھ اس وقت ہوا جب کہ ان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کسی چاہنے والے نے ان پر طنز کرتے ہوۓ چودہ اگست کے دن ان کو پہلے تو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دے ڈالی اور اس کے بعد یہ سوال کر ڈالا کہ آپ کا یوم آزادی چودہ اگست ہی کو ہوتا ہے نا
اس کے جواب میں ثاینہ مرزا کا جواب پاکستانیوں کے دل پر بجلی بن کر گرا جب انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو ان کے شوہر شعیب ملک کے ملک کی آزادی کا دن ہوتا ہے ان کے ملک کی آزادی کا دن پندرہ اگست کو ہوتا ہے یعنی دوسرے لفظوں میں انہوں نے پاکستان کو اپنا ملک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
Jee nahi.. mera aur mere country ka Independence Day kal hai, aur mere husband aur unnki country ka aaj!! Hope your confusion is cleared !!Waise aapka kab hai?? Since you seem very confused .. https://t.co/JAmyorH0dV
— Sania Mirza (@MirzaSania) August 14, 2018
عام طور پر پاکستان اور اس کے رہنے والے لوگوں کا یہ دستور ہے کہ جب شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کے گھر آتی ہے تو پھر شوہر کا گھر ہی اس کا گھر ہوتا ہے اسی طرح ثانیہ مرزا کے بارے میں بھی پاکستانی قوم کا یہی خیال تھا کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد اب پاکستان ہی ان کا ملک ہے اور ہم کشمیر تو ہندوستان سے نہیں چھین سکے مگر ثانیہ مرزا اب ہماری بھابھی ہے
Her country? How? She only got married to Pakistani. But never said she’s Pakistani. She’s a proud Indian.
One doesn’t become Indian if he/she sings in India… Like many of those lovely pak singers.— SYED (@Sfaisalmech) August 14, 2018
مگر اس ٹوئٹ کرنے والے کو بعض پاکستانیوں نے اس بات کی وضاحت بھی پیش کی کہ جس طرح ہندوستان کے لیۓ پاکستانی جب گانا گاتے ہیں تو اس سے وہ ہندوستانی نہیں ہو سکتے اسی طرح ثانیہ مرزا بھی شادی کر کے پاکستانی نہیں ہو گئیں بلکہ وہ ہندوستانی ہی ہیں
Sania Mirza Aaj Bhi Hindustan Ki Beti Hai..??
Jai Ho.— ??Sandeep Pathak?? (@PathakAKHolic) August 14, 2018
دوسری جانب ثانیہ مرزا کے اس ٹوئٹ پر ہندوستانی بھی ان کی حمایت کے لیۓ آکھڑے ہوۓ انہوں نے اس حوالے سے ثانیہ مرزا کو بہت سراہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ شادی کے بعد بھی وہ ہندوستانی ہی ہیں
@MirzaSania dono countries ka independence day aik hi ha…..14 and 15 tu hm ny khud select ki ha……..because when two things are brokered at a point…they are converted in two pieces at same time…..
— Hassan Zia (@HassanZ73328504) August 14, 2018
اس موقع پر اکھنڈ بھارت کے حمائتی بھی چپ نہ رہے اور اپنا نقطہ نظر سامنے لے کر آگۓ
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی یہ جوڑی پاکستان اور بھارت دونوں ہی کی پسندیدہ جوڑی ہے اور دونوں ہی کھیل کے میدان کے پسندیدہ ستارے ہیں اب تو ان کے گھر ایک نۓ فرد کا اضافہ ہونے والا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اس کی شہریت کیا ہوتی ہے
