پاکستانی شو بز کے لوگوں میں اب ایک نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔جس کے مطابق اداکار اپنی چھٹیاں بیرون ملک گزار رہے ہیں ۔ اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا کی زينت بنا رہے ہیں ۔ جس سے ایک جانب تو بڑے سے بڑے ملک میں جانے کی ایک دوڑ کا آغاز ہو گیا ہے اور دوسری جانب ان کی تصویریں دیکھ دیکھ کر عام لوگوں میں ایک احساس کمتری بھی پیدا ہو رہا ہے ۔صنم بلوچ حالیہ دنوں میں اپنی تعطیلات گزارنے کے لیۓ ترکی گئیں
اس کے بعد انہوں نے ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کرنا ضروری سمجھا اور ان تصاویر میں ان کے لباس کو دیکھ کر سب لوگ حیران رہ گۓ مارننگ شوز کی میزبان کی حیثیت سے صنم بلوچ روائتی پاکستانی لباس زيب تن کیۓ سر پر دوپٹہ اوڑھے ایک مثالی مشرقی لڑکی کے روپ میں نظر آتی ہیں اسی وجہ سے لوگ ان کو بے پناہ پسند بھی کرتے ہیں
مگر ترکی میں صنم بلوچ نے جس قسم کا لباس پہنا ہوا ہے وہ نہ صرف مغربی ہے بلکہ جدید انداز کی جینز جس پر جگہ جگہ پھٹے ہونے کے نشانات موجود ہیں لوگ صنم بلوچ کے اس لباس کو دیکھ کر سخت مایوسی کا شکار ہوۓ
انہوں نے صنم بلوچ سے یہ بھی درخواست کر ڈالی کہ براہ مہربانی آئندہ اگر ایسا لباس پہننا ہو تو کم ازکم رمضان کے شوز کی میزبانی سے پرہیز کریں
In the walls of history and depth! #Turkey pic.twitter.com/OEQy2qapfj
— Sanam Baloch (@SanamBalochfans) August 27, 2018
کچھ لوگوں نے صنم بلوچ کو ان کی پھٹی ہوئي جینز کے سبب انتہائي غریب لڑکی قرار دیا
جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا ان کو اس پھٹی پرانی جینز کے ساتھ شاید بھیک مانگنے کا پیالہ مفت میں ملا ہو گا
عوام کی جانب سے اس قسم کے ردعمل سے یا بات سامنے آتی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں سے اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کی پسند کا خیال کرتے ہوۓ مغرب کی اندھی تقلید کے بجاۓ اپنی ثقافت اور روایات کی پاسداری کریں گے
مگر ان تبصروں کو دیکھتے ہوۓ یہ بھی کہنا پڑتا ہے کہ صنم بلوچ کی آن اسکرین زندگی کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی زندگی بھی ہے جس کو وہ اپنی پسند اور اپنی مرضی سے گزارنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں
