آج کل میڈیا نے ایک صنعت کا درجہ حاصل کر لیا ہے ۔ اس میں شہرت کے ساتھ ساتھ اچھے معاوضے اور عزت بھی مل رہی ہے یہی سبب ہے کہ کئی پڑھے لکھے گھرانوں کی بیٹیاں اس شعبے میں نہ صرف خود کام کر رہی ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی بہنیں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہیں ۔ 2016 میں ان بہنوں نے اپنے کام کے ذریعے شائقین کی توجہ اور محبت خوب سمیٹی ہے
عریشہ رازی اور سارہ رازی
بچوں کے کردار سے اپنے کیرئیر کا آغاذ کر نے والی دونوں بہنیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب کئی ڈراموں میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ آنے والے سال میں مزید اہم مواقع کی منتظر ہیں
حمیمہ ملک اور دعا ملک
حمیمہ ملک نے نہ صرف اپنی اداکاری سے پاکستان میں اپنی ساکھ بنائی بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا سرحد پار بھی منوایا ہے جب کہ اس کی بہن دعا ملک بھی ایک گلوکارہ اور میزبان کی صورت میں وقتا فوقتا نظر آتی رہتی ہے
منال اور ایمن
یہ دونوں بہنیں اچھے اور سلجھے ہوۓ کردار میں اپنے جلوۓ بکھیرتے نظر آرہی ہیں اور لوگوں کی محبتیں سمیٹ رہی ہیں
جویریہ عباسی اور انوشہ عباسی
دل دیا اور دہلیز سے اپنے کیرئیر کا آغاذ کرنے والی جویریہ عباسی نے پھر مڑ کر نہیں دیکھا جب کہ ان کی بہن انوشہ عباسی نے کئی موسیقی کے پروگراموں میں وی جے کے طور پر کام کیا
ماورا حسین اور عروہ حسین
خوبصورت چہرے اور بہترین اداکاری کی حامل یہ اداکارائیں بہت کم وقت میں بہت ذیادہ شہرت حاصل کر چکی ہیں ۔ عروہ حسین کی فرحان سعید سے شادی نے ان کو اس سال مزید مشہور کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین ڈرامے اڈاری کا بھی کریڈٹ عروہ ہی کے پاس ہے
