عمران خان اور ریحام خان کو پاکستان کااس صدی کا سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والا جوڑا کہا جاۓ تو غلط نہ ہو گا اس جوڑے کی شہرت اس کی طلاق کے سبب مذید بڑھ گئی گزشتہ آدھ ماہ سے اس جوڑے کی شہرت میں مذید اضافہ پہلے تو ریحام خان کی کتاب کے منظر عام پر آنے کے شور کے سبب تھا
اس کے بعد جب کتاب سامنے آئی تو اس میں موجود وہ تمام الزامات جو انہوں نے عمران خان پر لگاۓ پاکستانی قوم کا دماغ گھمانے کے لیۓ ہی کافی تھے کہ اب کتاب کے بعد ریحام خان عمران خان کے متنازعہ بلیک بیری کے اسکرین شاٹ بھی سامنے لے آئيں
اییک جانب جب پاکستانی اپنے نۓ وزیر اعظم سے نۓ پاکستان کی امیدیں لگاۓ بیٹھے ہیں وہیں دوسری طرف ان کی سابقہ بیوی ان کی شہرت کو داغدار کرنے کے لیۓ ہر حربہ آزمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس بار انہوں نے اس بلیک بیری فون کے اسکرین شاٹس کا سہارا لیا جو وہ بنی گالہ سے نکلتے ہوۓ چرا کر لے گئیں تھیں
Look what I found while organising. Caller ID pey check kerain who was texting Bunny Gala back in 2015? #ElementaryWatson pic.twitter.com/FQ9kMzirmX
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 9, 2018
جس میں انہوں نے 2015 میں عمران خان کی کسی خاتون کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کاپی کی ہے اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نمبر کے ذریعے جو بھی اس خاتون کو شناخت کرنا چاہے خود ہی کر لے
#HumApkeHainKon https://t.co/Lqqo6x0Upo
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 9, 2018
اس کے جواب میں ایک صاحب نے ان خاتون کو ڈھونڈ نکالا اور اس کے بعد ریحام خان کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کر کے بتا دیا کہ یہ مریم نامی خاتون ہیں جو کہ عرب امارات میں رہتی ہیں ۔
O ghtya ab jitna mrzi bhaonk… Bani gala ka kachra ik ni bhar nikal dya
— Ibrahim Malghani (@IbrahimMalghani) August 9, 2018
ان کے اس ٹوئٹ کے جواب مین عمران خان کے چاہنے والے بھی چپ نہ رہے اور ریحام خان سے کہہ ڈالا کہ اپنا منہ بند ہی کر لیں آپ بنی گالہ کا وہ کچرا تھیں جس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا
اور یہ کیا ہے خاتونِ چول …¿¿ ?????? pic.twitter.com/Jg3KhvKzN1
— Pakistani (@Pakistan_Firstt) August 9, 2018
تو کسی نے ریحام خان کو خاتون اول کے بجاۓ خاتون چول کا خطاب دے ڈالا اس کے ساتھ ساتھ ان کو ان کے ماضي کے کچھ ٹوئٹ یاد دلا دیۓ جب کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم کی خاتون اول اور پاکستانیوں کی ماں بننے جا رہی تھیں
Allah kreem zindgi ke hr qadam or har lamhay pr Ap ko khushyan ata farmy…amen
— Malik SALEEM Tahir (@MalikSALEEMTah5) August 9, 2018
اس موقعے پر کچھ لوگ ریحام خان کے اسکرین شاٹس دیکھ کر اتنے شکر گزار ہوۓ کہ بے ساختہ ان کو کامیابیوں کی دعاؤں سے نوازنے لگے
بہرحال ریحام خان کی کتاب کے فلاپ ہونے کے بعد جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ چیپٹر کلوز ہو چکا ہے ان لوگوں کو یہ اسکرین شاٹس منظر عام پر لا کر ریحام خان نے یہ بتا دیا ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے
