گرما گرم لچھے دار پراٹھے ،صبح کا بہترین ناشتہ

صبح کا ناشتہ طبی لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ وہ انسان کو دن بھر کے فرائص کی انجام دہی کے لۓ نہ صرف تیار کرتا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی انتہائی اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ ناشتے کا خیال آتے ہی طرح طرح کے پراٹھوں کا خیال بھی آتا ہے، جو نہ صرف مکمل غذائيت فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی لذت کے سبب سب کے لۓ پسندیدہ بھی ہوتے ہیں ۔آج ہم آپ کو مختلف قسم کے پراٹھوں کے متعلق بتائیں گے

لچھے دار پراٹھے

5

 

 

اجزاء

آٹا  : ایک کپ ،میدہ  :  دو کپ ،نمک:  ایک چٹکی ،پانی :حسبِ ضرورت،آئل :  حسبِ ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے میدہ ، آٹا، نمک،پانی اور آئل مکس کرکے سخت ڈو تیار کرلیں اور تقریباً دس منٹ کےلیے رکھ دیں۔

اس کے بعد اس ڈو کے چھوٹے چھوٹے سات پیڑے بنا کر الگ الگ بیل لیں، پھر ہر روٹی پر تھوڑا سا آئل لگا کر اس کے اوپر دوسری روٹی رکھ دیں ۔

اسی طرح ساتوں روٹیاں آئل لگا کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دی جائیں، پھر انہیں ایک ساتھ یوں بیلیں کے ایک روٹی بن جائے، اب تیز چھری سے اسی لمبی اور پتلی پٹیاں کاٹ لیں پھر ایک ایک پٹی کو اس طرح رول کریں کہ یہ گول ہوجائیں۔

اب انہیں بیل کر گرم توے میں فرائی کریں، گرما گرم لچھے دار پراٹھے تیار ہیں، دھی یا لسی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

انڈے کے پراٹھے

2

اجزاء

انڈے 2 عدد
آٹا سفید انداز 3 پراٹھوں کا
نمک حسبِ ضرورت
دودھ ایک پاؤ
پکانے کا تیل چار بڑے چمچ

ترکیب
آٹے میں نمک اور تیل ڈال کر خوب ملائیں اور ہاتھوں سے مسل کر یک جان کرلیں، پھر دودھ اور انڈے ڈال کر آٹا گوندھ لیں، آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پراٹھے کی طرح پکا لیں، آلو کی ترکاری کے ساتھ خاصا مزہ دیں گے۔

To Top