باکمال لوگ لاجواب پرواز یہ سلوگن پاکستان کی قومی ائیر لائن کا ہے جس کا مقصد ایک زمانے میں مسافروں کو باکمال سمجھتے ہوۓ بہترین ترین سروس مہیا کرنا تھا مگر جیسے پاکستان کے بہت سارے قومی ادارے رشوت ستانی اور اقرباپروری کے سبب تباہی کے دہانے تک جا پہنچے ہیں تو وہی حال پی آئی اے کا بھی ہے معاشی بدحالی کے شکار اس ادارے کی شکایات آۓ دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں
مگر اس بار اس ادارے کے حوالے سے جو ویڈیو منظر عام پر آئی اس نے سوشل میڈیا کو دیوانہ بنا رکھا ہے ہفتے کے دن تین اگست کو فلائٹ نمبر پی کے 750 کو اسلام آباد سے پیرس رات نو بجے روانہ ہونا تھا مگر جب تمام مسافر جہاز پر سوار ہو گۓ تو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر یہ فلائٹ دو گھنٹے انتالیس منٹ کی تاخیر کا شکار ہو گئی
https://www.youtube.com/watch?v=tU5imFHslHw
مگر اس دوران چونکہ مسافروں کو جہاز میں سوار کروایا جا چکا تھا اور جہاز کے دروازے بھی بند ہو چکے تھے اس وجہ سے مسافروں کو جہاز میں ہی روک لیا گیا چونکہ جہاز کا انجن نہیں چل رہا تھا اس وجہ سے جہاز کے پنکھے اور اے سی بھی نہیں چل رہے تھے
اس دوران مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈيو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈیڑھ ماہ کے بچے کی ماں اس کے بے ہوش ہونے کے سبب بری طرح چلا رہی ہے اور دروازے کھولنے کی درخواست کر رہی ہے مگر اس ویڈيو کے سامنے آنے پر حسب روایات کچھ لوگوں نے مسافروں پر منفی تبصرے کیۓ
ان کے مطابق وہ ماں بے مقصد اتنا رو چلا رہی تھی اور اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیۓ تھا اس بات کو تو ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ ایک ماں کے لیۓ اس کی اولاد سے قیمتی کچھ نہیں ہوتا اس لیے جن لوگوں نے اس ماں پر تنقید کی تو اس پر ہم سب کو بھی برا لگا
مشہور ماڈل نادیہ حسین کو بھی لوگوں کے یہ تبصرے بہت برے لگے اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام لوگوں کی مزمت کی جو تنقید کر رہے تھے بات یہیں تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر نادیہ حسین نے جزبات کے طوفان میں بہہ کر بہت کچھ ایسا بھی بول دیا جو ان کو نہیں بولنا چاہیۓ تھا
نادیہ حسین نے اپنے پیغام میں ان عورتوں کو جو تنقید کر رہی تھیں اس بات کی بھی بددعا دے ڈالی کہ اللہ تعالی ان کے بچے بھی اس طرح گھٹن سے مریں تو ان کو پتن چلے یا پھر تنقید کرنے والوں میں سے جس کی شادی نہیں ہوئي اللہ ان کو اولاد ہی نہ دے
نادیہ حسین کے اس ردعمل کو بھی بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اگرچہ نادیہ حسین کا مقصد نیک تھا مگر طریقہ کار کے غلط ہونے کے سبب ان کے لیۓ مشکلیں پیدا کرنے کا سبب بن بیٹھااس موقع پر نادیہ حسین نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا
جس میں نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ان کو اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں کہ انہوں نے عورتوں کو بددعا کیوں دی ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ اپنے موقف پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ ابھب بھی ان کا یہ ماننا ہے کہ ایک ماں پر اگر اس طرح کی تنقید کی جاۓ گی تو وہ ایسے ہی جواب دے گی
