علی ظفر اور میشا شغیع سے جڑی ہر چیز ان کے الزامات کی یاد دلا دیتا ہے علی ظفر نے جب ایک پرائیویٹ محفل میں گانا گایا اور اس کو اپنے اکاونٹ سے شئر کیا تو لوگوں نے کہا کہ علی ظفر دراضل اس گانے کے ذریعے میشا شفیع کو یہ الزام دے رہی ہیں کہ اے دل چھوڑ یہ پھیرے ۔۔ اس کے بعد جب علی ظفر کا ایک نیا اشتہار ٹی وی کی زینت بنا تو اکثر لوگوں کو ان کو دیکھتے ہی میشا شفیع یاد آگئیں
مگر اس اشتہار کو دیکھنے والے صرف ہم اور آپ نہ تھے بلکہ وہ اشتہار میشا شفیع نے بھی دیکھا تبھی کہہ دیا کہ اشتہار لگانا منع ہے اب یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کا مخاطب علی ظفر تھا یا کوئی اور ۔ مگر یہ واضح ہے کہ میشا شفیع نے اپنے پیفام میں یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اب وہ ایک بار پھر انسٹا کس اکاونٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہیں
ISHTEHAAR LAGANA MANAA HAI! ?
Did a shoot after a LONG LONG time! I think it’s time to reopen my Instagram. Can’t tag/find the creative geniuses behind this image on twitter. #YousafBashirQureshi ??#AbdullahHaris ? pic.twitter.com/6gzjGjDfuQ
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 28, 2018
یاد رہے کہ علی ظفر کے ساتھ ان کے تنازعے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک اور انسٹا اکاونٹ بند کر دیۓ تھے ۔مگر اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ڈریعے اپنے چاہنے والوں کو یی پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے جب کہ وہ اپنا انسٹا اکاونٹ بحال کر دیں ۔ ان کا اپنے پیغام میں مذید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس تصویر کے پیچھے چھپے شخص کو ٹوئٹر پر نہیں ڈھونڈ سکتی ہیں ۔ان کی یہ بات بہت ذومعنی سی ہے
ان کے اس پیغام کے سامنے آتے ہی لوگوں کی جانب سے الگ الگ طرح کے تبصروں کے انبار لگ گۓ
کسی نے ان کو مشورہ دے ڈالا کہ اس دیوار سے تھوڑا فاصلہ رکھ کر کھڑی ہو جائیں کہیں اس دیوار پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام عائد نہ کر دیں
کسی نے تصویر دیکھ کر ان کو علی ظفر کا پیغام پہنچا دیا:
کچھ نے تو عجیب و غریب سوال پوچذ ڈالا کہ یہ ہراسمنٹ سے پہلےکی تصویر ہے یا بعد کی
کچھ نے تو حد ہی کر ڈالی
لوگوں کے اس رویۓ کا سب سے بڑا سبب یہ نظر آتا ہے کہ ایک تو ہمارا معاشرہ مردوں کی حاکمیت والا معاشرہ ہے وہاں کسی عورت کا کسی مرد کے خلاف ببانگ دہل کھڑا ہونا بزات خود ایک بہت برا گنا ہ ہے جو کہ میشا شفیع کر رہی ہیں اس کے بعد اب تک میشا شفیع نے صرف الزامات ہی لگاۓ ہیں ان الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیۓ
اسی سبب بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ میشا شفیع نے درحقیقت یہ سارا ڈرامہ سستی شہرت کے حصول کے لیۓ کیا تھا جب کہ اس بات کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیۓ کہ اگر علی ظفر بین الاقوامی شہرت کے حامل اداکار و گلوکار تھے تو میشا شفیع بھی کم نہ تھیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھوتی جا رہی تھیں ۔
