ایک پرانی کہاوت ہے کہ بھلے تم کتے ہوتے مگر چھوٹے بھائی نہ ہوتے بزرگوں نے اگر یہ کہا ہے تو کچھ سوچ کر ہی کہا ہو گا۔ اگر ہم اپنے اردگرد نظر ڈالیں تو واقعی ایسی معصوم مخلوق ہمیں اپنے اردگرد نظر آۓ گی جس کو چھوٹے بہن یا بھائی کہتے ہیں۔ گھر کے کسی کام میں ان کا عمل دخل نہیں ہوتا مگر گھر کا کوئی کام بھی ان کے بغیر نہیں ہوتا۔ ہر ایک کو جب بھی کوئی بھی کام ہوتا ہے نعرہ چھوٹے بہن یا بھائی کے نام کا ہی لگتا ہے ۔کچھ نعرے یاد دلاۓ جا رہے ہیں ۔ امید ہے اجنبی نہیں لگیں گے ۔
چھوٹے دیکھو باہر گیٹ پر کون ہے کب سے دروازہ بج رہا ہے

Source: Reckon Talk
ذرا پانی تو پلانا

Source: Tumblr
چھوٹے میرا موبائل چارجنگ پر لگا دو

Source: ohsofilmy.tumblr.com
دروازے پر جا کے بول دو کہ میں گھر پر نہیں ہوں

Source: ohsofilmy.tumblr.com
میری دوست کے گھر سے جا کر یہ کاپی تو لا دو

Source: Tumblr
بھائی دوستیں آئیں ہیں سموسے لے آؤ

Source: WeddingZ
یہ شرٹ استری کر دو جلدی سے

Source: Giphy
دوست آۓ ہیں چاۓ تو بنا دو

Source: iStupefy
فریج خالی پڑا ہے بوتلیں بھر کر فریج میں رکھو

Source: infinitebollywood
لائٹ چلی گئی جاو جا کے جنریٹر چلا کے آؤ

Source: Imgur
یہ سب اور ایسے بہت سارے کام کرنے والے چھوٹوں کے ساتھ جلتی پر تیلی والا کام تب ہوتا ہے جب اس کو یہ کہا جاتا ہے
میں جاؤں گا امی کے ساتھ، تمھارا کیا کام ہے تم ابھی چھوٹے ہو

Source: Imgur
تم یہ میری شرٹ پہن لو یہ مجھے چھوٹی ہو گئی ہے

Source: etc.In
آخر تم کرتے کیا ہو؟ سارا دن ادھر ادھر گھومتے رہتے ہو کبھی پڑھ بھی لیا کرو

Source: Siasat.pk Forums
جمعدار آۓ تو اس کو کچرا اٹھا کے دے دو

Source: Odyssey
اگر آپ بھی ان سب باتوں کے متاثرین میں سے ہیں تو ابھی اسی پل سے فیصلہ کر لیں کہ آپ آئندہ سے اپنے چھوٹوں سے یہ سلوک نہیں کریں گے اور ان کو برابر کا انسان سمجھیں گے۔
وہ پانچ وجوہات جن کی وجہ سے پی ایس ایل 5 کی مقبولیت ماند پڑی
