انسانی زندگی مختلف مسائل کا مجموعہ ہوتی ہے ان میں سے کچھ مسائل کا خاتمہ تو آسانی سے ہو جاتا ہے اور کچھ کے خاتمے کے لۓ طویل جدوجہد کرنی پڑتی ہے ۔ انسان اسی کو اپنا محسن سمجھتا ہے جو ان کو مشکل سے نجات دلواتا ہے آپ کا یہ محسن آج ایسے ہی کچھ مسائل کا علاج لۓ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
سر درد کو ختم کرنے کا علاج
سر درد کا بنیادی سبب ٹینشن یا عرف عام میں بیوی ہوتی ہے اس سے نجات حاصل کرنا اس زندگی میں تو ممکن نہیں ہے البتہ اس سے ہونے والے سر درد کو بھی زندگی کا حصہ سمجھ لینا چاہۓ ۔البتہ اگر اسی سر کو اپنی بیوی سے زور سے ٹکرا کر دونوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔
اگر کوئی لڑکا تنگ کرے تو اس سے جان چھڑانے کا علاج
پیاری پیاری لڑکیوں اگر کوئی لڑکا بار بار تنگ کرے اور بار بار فون کر رہا ہو تو اس کا نمبر او ایل ایکس پر دے دو ساتھ میں ایک اشتہار بھی لگا دو کہ نیا آئی فون صرف پانچ ہزار میں براہ فروخت ہے ۔ بس اس کے بعد اس کو اتنے فون آئیں گے کہ اس کو آپ کو فون کرنے کی بھی فرصت نہیں ملے گی
قد تیزی سے بڑھ رہا ہو تو کم کرنے کا علاج
اگر تیزی سے قد بڑھ رہا ہو اور کپڑے اس سے ذيادہ تیزی سے چھوٹے ہو رہے ہوں تو اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ ہر روز صبح نہار منہ گھر کے قریبی لوہار کے پاس جائیں اور اس سے ہر روز سر پر دو ہتھوڑے ماریں ۔ ایک مہینے میں سر کی جانب سے قد بڑھنا رک جاۓ گا ۔
گھر سے کاکروچ، کیڑے مکوڑے اور مہمانوں کو دور رکھنے کا علاج
اپنی جرابیں پندرہ دن تک تبدیل نہ کریں اور ہر روز اتارنے کے بعد ان کو جوتوں میں ڈال کر رکھا کریں۔ پندرہ دن بعد اس کو گھر کے دروازے کے ساتھ والی دیوار پر کیل کے ساتھ لٹکا لیں ۔ کیڑے مکوڑے اور مہمان اس کی بدبو سے گھر سے دور رہیں گے ۔
اگر لڑکی گھر سے بھاگنے کی دھمکی دے تو اس کا علاج
لڑکی اگر کسی بھی سبب گھر سے بھاگنے کی دھمکی دے تو اس کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو گنجا کر دیں شرم کے مارے تین چار مہینے تک تو وہ گھر سے منہ بھی نہیں نکالے گی ۔
ان سب ٹوٹکوں کا استعمال اپنی صوابدید پر کریں اگر فائدہ ہو جائے تو آگے فارورڈ کرنا مت بھولیے گا۔
خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
