اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان شو بز کا تیزی سے ابھرتا ہوا وہ ستارہ ہے جس نے انتہائی کم وقت میں چھوٹی اور بڑی دونوں اسکرین میں اپنی جگہ بنا ڈالی بلکہ اپنی دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کے سبب شائقین کے دلوں میں بھی بس گئی ہیں
حسین مسکراہٹ اور ڈمپل کا امتزاج ہیں ہانیہ عامر
ان کا ہر روپ ہی حسین اور بہت اعلی ہے
فلم پرواز ہے جنوں نے بھی ہانیہ عامر کو وہ کامیابیاں دے ڈالی ہیں جس کے لیۓ دوسری اداکاراؤں کو سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے
ڈرامہ ہو یا فلم یا پھر سوشل میڈیا کی کوئی تصویر ہانیہ عامر کی معصومیت اور خوبصورتی بے مثال ہے
اور اب انہوں نے اداکاری کے ساتھ پیانو سیکھنا بھی شروع کر دیا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک ویڈیو کو شئیر کر کے کیا ان کی اس ویڈیو اور اس میں ان کی خوشی دیکھ کر سب ہی خوش ہو گۓ
مگر اس دنیا میں کچھ لوگ آج بھی ایسے ہیں جو کسی کی خوشی پر خوش نہیں ہو سکتے تبھی تو وہ کہہ بیٹھے
میں اس سے اچھا پیانو بجا لیتا ہوں
جب کہ کچھ تو یہ بھی کہہ بیٹھے کہ
ہانیہ کا اس طرح رک رک کر پیانو بجانا برا لگ رہا تھا یا ویڈيو بناتے اس آدمی کی بڑبڑاہٹ ناقابل برداشت تھی
سوشل میڈیا پر لوگ ہانیہ عامر کے لیے برے برے تبصرے کرتے کہہ بیٹھے کہ
مجھے تو لگ رہا تھا کہ ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار بجا رہی ہیں
اور کچھ تو ایسے بھی ہیں کہ اداکاروں کو فالو بھی کرتے ہیں اور تنقید کو بھی اپنا حق سمجھتے ہوۓ کہتےہیں
آخر میں اتنا اوور ہونے کی کیا ضرورت تھی ببلی ہانیہ کی سستی کیوٹنس
لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے مگر زندگی میں ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیۓ اسی سے زندہ ہونے کا احساس ہوتا ہے ہانیہ کا پیانو سیکھنا اس کے زندہ ہونے کی دلیل ہے
