حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے نۓ دور کے ان پڑھے لکھے اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ وسیع سیاسی شعور کے حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اداکاری کے میدان کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر نۓ پاکستان کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے
حال ہی میں حمزہ علی عباسی اپنی عید الاضحی میں آنے والی فلم پرواز ہے جنوں کی پروموشن میں بری طرح مصروف نظر آۓ اور خبروں کی زینت بھی بنے رہے ان کے لیۓ یہ اگست کا مہینہ دوہری خوشیاں لے کر آیا جن میں ایک عمران خان کا بحیثیت وزير اعظم منتخب ہو جانا ہے اور دوسرا فلم پرواز ہے جنوں ریلیز سے قبل ہی شائقین فلم کے دلوں میں تیزی سے اپنی جگہ بناتی جا رہی ہے
مگر بد قسمتی سے اسی مصروف ترین شیڈول میں اچانک فلم کی پرموشن میں سے حمزہ علی عباسی کو تمام شائقین نے بری طرح محسوس کیا اور اس حوالے سے طرح طرح کی افواہوں نے جنم لینا شروع کر دیا
Thank you so much :-)… For those who haven’t seen it… Watch it here https://t.co/ay4y0e63M0 pic.twitter.com/MTQEMzak71
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 16, 2018
کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ حمزہ علی عباسی فلم کی ٹیم سے کسی اختلاف کے سبب ان کے ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں مگر ان تمام افواہوں کو حمزہ علی عباسی کے ایک ٹوئٹ نے غلط ثابت کر دیا اس ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی غیر حاضری کی وجہ اپنی شدید ترین علالت کو قرار دیا ہے
اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی ان کی صحت کے لیۓ دعا گو ہو گۓ ہیں اور اپنے کمنٹس میں سب نے ان کے روبصحت ہونے کی دعا کی ہے تاکہ جلد ازجلد نہ صرف وہ فلم کی پروموشن میں شرکت کر سکیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نۓ پاکستان ی تعمیر میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ شامل ہو کر اپنا کردار ادا کر سکیں
حمزہ علی عباسی کے حوالے سے یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہیں کہ آنے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ان کو کسی نہ کسی سیٹ کا ٹکٹ دیں تاکہ وہ اسمبلی میں بھی جا کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمران خان کا ہاتھ بٹا سکیں اور نۓ پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں
چند ہی دنوں میں عنقریب ان کی فلم بھی نمائش کے لیۓ پیش کر دی جاۓ گی جس میں انہوں نے ایک فائٹر پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے ان کے چاہنے والے اس بات کے لیۓ پر امید ہیں کہ وہ ایک فائٹر کی طرح اپنی بیماری کو شکست دے کر ہم سب کے درمیان ہوں گے
