اسٹریٹ کرائم میں ملوث چھلاوہ میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار!
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو بالآخر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان 3 سال سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے،جبکہ شہریوں کو بھی پریشان کر رکھا تھا، دونوں میاں بیوی پولیس کے لیے کسی چھلاوے سے کم نہیں تھے ۔
برقع پوش عورت کی چالاکی ،پولیس شک نہیں کر سکی!
اسٹریٹ کرائم میں ملوث میاں بیوی نے پولیس اور شہریوں چکمہ دینے کے لیے برقع کا سہارا لیا۔ مگر ان کی یہ چالاکی زیادہ دن نہ چل سکی اور بالآخرشکار ہاتھ آ ہی گئے۔ گرفتار ملزمان کے حوالے سے ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزم مختار اپنی برقع پوش بیوی نادیہ کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا، جبکہ برقع پوش خاتون کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پولیس اس پر شک نہیں کرتی تھی۔ واردات کے دوران میاں پستول نکال کر ہاتھ آئے شکار سے سامان چھینتا اور اس کی کرائم پارٹنر بیوی وہ سامان اپنے ساتھ موجود بیگ میں ڈال دیتی تھی۔

ARY News
مزید پڑھیے: دلہن کا انوکھا مطالبہ
پولیس کے ہاتھوں گرفتار!
ڈسٹرکٹ سینٹرل اجمیر نگر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان سے مسروقہ سونا و دیگر سامان جلد برآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے بھی ملزم مختار 12سال قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

DNA News Agency
کچھ عرصہ قبل ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو ایک خاتون کو پستول دکھا کر اس سے سامان چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم نے خاتون سے سونے کی تمام چیزیں اتر والی تھیں۔موٹر سائیکل پر سوارکرائم پارٹنر میاں بیوی نے واردات کے وقت خاتون کو اس وقت دھر لیا راہ گیر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گلی سے گزر رہی تھی، جب ملزمان میاں بیوی نے اسے دھر لیا۔
