صوبہ بلوچستان میں بھی 15 روز کا لاک ڈاون
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے 2 ہفتوں کے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت بلوچستان حکومت نے کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

92 News HD Plus
لاک ڈاؤن 24 مارچ سے 7 اپریل تک نافذ العمل
اس کے علاوہ تمام پبلک و نجی دفاتر بھی 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن 24 مارچ سے 7 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

The News
کراچی میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد
دوسری جانب سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پر مکمل درآمد کے لیے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے ۔ سندھ بھر میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ جبکہ عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ۔
واضح رہے اس سے قبل سندھ ،پنجاب،گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جبکہ خیبر پختونخوا پہلے ہی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر چکا ہے اور آزاد کشمیر میں بھی آج سے 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔
