کہا جاتا ہے کہ اگر انساں ان سوالوں کی فہرست مرتب کرے جو وہ اپنے والد بزرگوار سے دریافت کرتا ہے تو وہ ایک ہی سوال ہو گا کہ “امی کہاں ہیں ؟”
یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم سب ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور تمام فرمائشیں، لاڈ ، نخرے ماں ہی سے اٹھواۓ جاتے ہیں ۔ مگر کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں جو صرف امی سے پوچھے جاتے ہیں جن کا جواب ماں کی جانب سے بہت کرخت انداز میں دیا جاتا ہے ۔
سوال1۔ امی دوست بلا رہے ہیں کیا میں باہر جاؤں؟

Source: Pinterest
جواب۔ وہیں رہ جاؤ گھر آنے کی کیا ضرورت ہے ۔ وہی تو تمہارے ماں باپ ہیں ۔ ہر وقت موبائل پر بات کر کے دل نہیں بھرتا جو اب ان کے پاس بھی جانا ہے
سوال2۔ آج بھی کیا آپ دال پکائیں گی؟

Source: Pinterest
جواب۔ تو کیا تمھا رے لئے ہر روز مرغ مسلم پکاؤں؟
سوال3۔ آپکا موڈ پھپھو کے آنے کا سن کرخراب کیوں ہو جاتا ہے؟

Source: Tenor
جواب۔ تو کیا تمھاری پھپھو کے اور اس کی لڑکیوں کے آنے پر شادیانے بجاؤں ۔ ہر ہفتے تو اپنی پوری فوج کے ساتھ آجاتی ہیں
سوال4۔ امی جان اسکول والے پکنک پر جا رہے ہیں کیا میں اپنا نام بھی لکھوا دوں؟

Source: The Indian Express
جواب۔ ابھی پچھلے مہینے تو خاندان والوں کے ساتھ گۓ تھے چپ چاپ پڑھائی کرو۔ اسکول والوں کے پاس تو اور کوئی کام ہی نہیں ہے ان چونچلوں کے علاوہ۔
سوال5۔ میرے موزے کہاں ہیں؟

Source: India Forums
جواب۔ ہزار بار کہا ہے کہ اپنی چیزیں خود سنبھال کے رکھا کرو ٹھیکہ نہیں لیا ہوا میں نے، جاؤ جا کے دیکھو دراز میں!
سوال6۔ کیا اس کے علاوہ کچھ اور پکا ہے؟
جواب۔ کیوں اس میں کیا کیڑے پڑے ہیں؟

Source: Parhlo.com
سوال7۔ آج پیٹ میں بہت درد ہے چھٹی کر لوں؟

Source: Indipepper
جواب ۔ ڈرامے کم کیا کرو ہر روز کا تماشا بنا یا ہوا ہے
یہ اور ایسے بہت سے سوال یقینا آپ نے بھی اپنی امی سے کیۓ ہوں گے اور ایسے جوابوں سے بھی نوازے گئے ہوں گے کمنٹ میں وہ سوال ضرور شئیر کریں
طلبہ کی آن لائن کلاسز کے بائیکاٹ کی دھمکی۔۔ ایچ ای سی نے نوٹس لے لیا
