شاہد آفریدی عرف عام بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے جاتے ہیں دنیا بھر کے لوگ ان کو ان کے جارحانہ کھیل کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں اب اگرچہ انہیں بین الاقوامی کرکٹ کو چھوڑے دو سال تک ہو چکے ہیں مگر اس سے ان کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔ لوگ اب بھی ان سے جڑی ہر خبر کے متلاشی رہتے ہیں
شاہد آفریدی نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں جس طرح بہادری سے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اس کی وجہ سے کرکٹ کے شائقین ان کو ہمیشہ ایک جنگجو کھلاڑی کے طور پر یاد رکھے گی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنا وقت اب فلاحی کاموں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے
Great to spend time with loved ones. Best feeling in the world to have my daughter copy my wicket taking celebrations. And yes don’t forget to take care of animals, they too deserve our love and care 🙂 pic.twitter.com/CKPhZd0BGD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 9, 2018
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک تصویر شئیر کی جس میں ان کی بیٹی ان ہی کے انداز میں تصویر کھنچوا رہی ہے جب کہ پس منظر میں واضح طور پر زنجیروں سے بندھا ایک شیر بھی نظر آرہا ہے جب کہ اس تصویر کس کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خاندان کے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا بہترین ترین وقت ہوتا ہے اسکے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ محبت کا سلوک کرنا نہیں بھولنا چاہیۓ
جس پر شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے شیرکے زنجیر سے بندھے ہونے پر سوال اٹھا دیۓ ان کا کہنا تھا کہ زنجیروں میں باندھ کر کسی کا بھی خیال کیسے رکھا جا سکتا ہے
اس کے بعد ایک نجی چینل کے اسپورٹس رپورٹر نے شاہد آفریدی کی ایک تصویر شئیر کی جس میں اصلی شیر کے انتہائی قریب شاہد آفریدی بیٹھے ہوۓ نظر آرہے ہیں یہ تصویر کسی کے گھر کی ہے جس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ شیر کسی کی ذاتی ملکیت ہے
Pakistan’s Lion hearted cricketing hero @SAfridiOfficial vs real Lion. Although Afridi left cricket two years ago but still has a huge fan following. pic.twitter.com/ZNNXAhxVzT
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) June 10, 2018
اس تصویر کے سوشل میڈیا پر پر آنے کے بعد ویسے تو کوئي خاص رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا مگر ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے جوابی ٹوئٹ نے حیران کر دیا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویسے تو وہ شاہد آفریدی کا بہت احترام کرتی ہیں مگر اس کے باوجود یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ تصویر کسی کے گھر میں لی گئی ہے ۔کیوں کہ اس طرح گھرکےاندر شیر رکھنا فانونا جرم ہے اور یہ جانوروں کے حقوق کی سخت ترین خلاف ورزی ہے
With due respect for S Afridi, but is this lion kept in some house ? If yes, this is gross violation of animal rights and wild life habitat. https://t.co/w3vKYgur2P
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) June 10, 2018
غریدہ فاروقی نے جو نقطہ اٹھایا ہے وہ واقعی قابل تحسین ہے اور اگر کسی فرد نے چھپا کر اپنے گھر میں شیر رکھا ہوا ہے تو اس کے بارے میں قانونی اداروں کے علم میں ہونا چاہیۓ
غریدہ فاروقی کے اس ٹوئٹ کا تاحال شاہد آفریدی اور غریدہ فاروقی کی جانب سے کوئي بھی جواب نہیں دیا گیا مگر امید ہے کہ شاہد آفریدی غریدہ فاروقی کے اس سوال کا جواب انتہائی بہادری سے دیں گے جس کی توقع ان کے چاہن والوں کو ان سے ہے ۔
بین الاقوامی ادارہ حقوق حیوان کی جانب سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ کسی جانور کو اس کے ماحول سے جدا کر کے اپنی مرضی کے مطابق رکھنا ایک قابل سزا جرم hc
