آخر کار عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو گۓ یا پھر پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کو پیاری ہو گئي ۔ معروف ٹی وی اینکر ، سابقہ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت آج ہر عام و خاص کی زبان پر ہے ۔کچھ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ یہ عمران خان کا کراچی کے حق میں درست فیصلہ ہے جب کہ عمران خان کے کچھ پرانے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی میں ایسے لوگوں نے آنا ہے تو بہتر ہے کہ وہ پارٹی سے دور رہیں ۔
عامر لیاقت ایک متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت نے تحریک انصاف کے چاہنے والوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑا دی سب سے پہلے اس حوالے سے عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور دوست سلمان احمد کا ٹوئٹ سامنے آیا جس کے مطابق اب عمران خان نے اپنے گرد سانپ بٹھا لیۓ ہیں اسی سبب ان کے لیۓ بہتر ہے کہ میں علیحدہ ہو جاؤں
After 35 years of defending, supporting & justifying @ImranKhanPTI to the world , i no longer can. i fear that reptiles surround him.
— salman ahmad (@sufisal) March 19, 2018
اس کے ساتھ ساتھ معروف ٹی وی ہوسٹ مہر تارڑ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں مانتی ہوں ، سیاسی خیالات بدلتے ہیں ، نظریات بدلتے ہیں اور جو چیز کبھی نہیں تبدیل ہوتی وہ لوگوں کی قدریں ہوتی ہیں ،یہ ناقابل معافی ہے ، جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وار کرتے ہیں ، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور وہ یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں ۔
This is what Amir Liaquat said about Imran Khan just 13 days ago. pic.twitter.com/X4u6pzifnu
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) March 19, 2018
لوگ عامر لیاقت کی شمولیت کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے چل رہے ہیں کچھ لوگ اس حوالے سے عامر لیاقت کی کچھ دن قبل کی ایک ویڈیو چلا رہے ہیں جس میں عامر لیاقت عمران خان پر سخت ترین لفظوں میں تنقید کر رہے ہیں اور عدت کے دوران عمران خان کی تیسری شادی کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی یتیم نہیں ہے ۔ اس کی فکر کرنا عمران خان چھوڑ دیں
News:- Amir liaquat is gonna join Pti.!!!
Insafians be like ??? pic.twitter.com/UUTMdEf2vC— کم گو (@HKbaloch007) March 17, 2018
اکثر لوگوں نے اس حوالے سے کچھ ایسی تصاویر بھی شئر کی ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے چاہنے والوں کے دل ٹوٹ گۓ ہیں اور ان کو لگنے لگا ہے کہ اب پارٹی میں ان کی کوئي جگہ نہیں بچی
Insafians leaving PTI after joining of Amir Liaquat be like ? pic.twitter.com/opnOlsk57t
— Hassan Munir (@hasssan39) March 19, 2018
اس طرح کی باتوں نے عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو ایک مزاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ آنے والے وقت میں اس شمولیت کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرۓ گا
