امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کیمپین سے لے کر ان کے اقتدار میں آنے تک کے دور کو اگر دیکھا جاۓ تو کچھ چیزیں ان کی شخصیت کے بارے میں واضح طور پر سامنے آتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک متلون مزاج اور ظاہری دکھاوے کا دیوانہ شخص ہے ۔ اسی سبب دنیا میں اس کو ناپسند کرنے والے افراد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
سستی شہرت کا متلاشی ڈونلڈ ٹرمپ آج کل اپنے عجیب و غریب ٹوئٹس کے سبب خبروں میں ہیں ان کے اس ٹوئٹ میں جس میں انہوں نے پاکستانی قوم پر تین ارب ڈالر لینے کا الزام لگایا اس نے پورے پاکستان میں آگ لگا دی ہے ۔اس حوالے سے مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے ۔
The United States has foolishly given Pakistan more than 33 billion dollars in aid over the last 15 years, and they have given us nothing but lies & deceit, thinking of our leaders as fools. They give safe haven to the terrorists we hunt in Afghanistan, with little help. No more!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 1, 2018
عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہیمں چاہیۓ کہ امداد لینے سے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹو سپلائی کے راستوں کو بند کر دیں تاکہ امریکہ کو سبق مل سکے ۔ جب کہ پاکستان آرمی چیف نے بھی اپنے ردعمل میں اس بات کا اظہار کیا کہ عزت کی قیمت پر پاکستانی قوم کو کسی قسم کی امداد منظور نہیں ۔
مگر ان سب میں سب سے زیادہ اچھا جواب تحریک لبیک یا رسول اللہ کے علامہ خادم حسین رضوی نے دیا ۔ان کے مطابق اگرچہ چیف آف آرمی اسٹاف نے بہت اچھا بیان دیا کہ امداد بند کر دیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں ۔
مگر انہوں نے اپنے مخصوص لہجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتے ہوۓ کہا ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی قوم نے امریکہ کے خلاف قدم بڑھا دیۓ تو خوف کے مارے امریکی صدر کی ماں نے بھی مر جانا ہے۔
انہوں نے اپنے انداز میں ٹرمپ کو بھنگی کہہ کر مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ چوڑا (بھنگی) کون ہوتا ہے پاکستان کو حملے کی دھمکی دینے والا ۔تم چھپ چھپ کر وار کرتے رہے ہو جب تمھارا سامنا پاکستان کی بہادر قوم سے ہو گا تو تمھاری سٹی گم ہو جانی ہے تم کون ہوتے ہو یہ دھمکی دینے والے کہ پاستان پر حملہ کرو گے؟
علامہ خادم حسین رضوی کا یہ بیان حقیقی معنوں میں پاکستان کی قوم کے احساسات کی ترجمانی کر رہا ہے، پاکستانی قوم کی یہ خواہش تھی کہ کاش ہمارے حکمران بھی ایسا جواب دے سکیں ۔
