ہم پاکستانی ہیں، ہمیں اس پر فخر بھی ہے۔ اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کچھ باتیں آپ کی اور میری مشترکہ ہیں، جیسے کہ ضرورت کے وقت مندرجہ ذیل ٹوٹکوں میں سے کوئی ایک اپنانا، فائدہ پہنچنے پر دوسروں کو بتانا۔ آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں۔
ٹوٹکہ نمبر 1
اگر کوئی مشین نہیں چل رہی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،اس کو بند کر کے ایک دن بعد چلائیں ٹھیک چلے گی۔

Source: Carbonated.TV
ٹوٹکہ نمبر 2
کسی بھی چیز کے سیل یا موبائل کی بیٹری ختم ہو جاۓ تو اس کو نکال کر تھوڑی تھوک لگا کر دوبارہ لگائیں وہ کام کرنے لگے گا۔

Source: Pinterest
ٹوٹکہ نمبر 3
اسکول کی اسمبلی یا نوکری کے انٹرویو کے لئے جاتے ہوۓ اگر جوتے گندے ہوں تو دایاں جوتا بائیں ٹانگ کی پینٹ سے اور بایاں جوتا دائیں ٹانگ کی پینٹ سے صاف کر لیں۔

Source: Desimartini.com
ٹوٹکہ نمبر 4
سر درد، نیند نہ آنا، بھوک کم لگنا، بخار کے بعد اور اس جیسی بہت سی بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے کہ روزانہ اسپغول کا استعمال کریں ۔

Source: The Express Tribune
ٹوٹکہ نمبر 5
ہر چیز جس کو نظر بد سے بچانا ہو اس کے ساتھ کالا دھاگہ، کالا کپڑایاکالی ہانڈی لگانے سے وہ ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ ہو جاتی ہے۔

Source: The Express Tribune
ٹوٹکہ نمبر 6
بدھ کے دن پیسے نہیں خرچ کرنے چاہئے ورنہ پورے ہفتے خرچ ہوں گے.

Source: ScoopWhoop
ٹوٹکہ نمبر 7
موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہونے پر اسے سڑک پر لیٹی لگوانے سے وہ پمپ تک جانے کے قابل ہو جاتی ہے۔

Source: Tumblr
ٹوٹکہ نمبر 8
اگر بدہضمی کا شکار ہو جائیں تو اسپرائیٹ یا سیون اپ میں نمک ڈال کر پینے سے فالتو گیس سے نجات ملتی ہے۔

Source: Tumblr
ٹوٹکہ نمبر 9
امتحانی پرچے کے آغاز میں کاپی پر 786 لکھنے سے جو سوال یاد نہیں کیا ہوتا پرچے میں نہیں آتا ۔

Source: Pinterest
ٹوٹکہ نمبر 10
موبائل فون اگر پانی میں گر جاۓ تو بیٹری اور سم نکال کر باقی سیل کو کچے چاولوں میں رکھ دیں دو دن بعد نکالیں تو سیل ٹھیک ہو گا۔

Source: Tumblr
ٹوٹکہ نمبر 11
فیس بک پرآنے والے ٹوٹکے بغیر آزماۓ ضرور آگے بانٹنے چاہيئں ۔ایسا کرنے سے ثواب ملے گا، اور اگر دس لوگوں کو ٹیگ نہیں کیا تو آپکو زبیدہ آپا خواب میں ٹوٹکے بتانے آئیں گی۔
